Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظاہرے میں فری فلسطین کا نعرہ، برطانوی پولیس افسر کے خلاف تحقیقات

اس واقعہ کی فوٹیج متعدد سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہو گئی۔(فوٹو عرب نیوز)
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس غزہ میں اسرائیل کی بمباری مہم کی مذمت میں نکالی گئی ریلی میں ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگانے والے ایک ڈیوٹی افسر کی تحقیقات کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران یونیفارم میں خاتون افسر ویڈیو فوٹیج میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
وہ  فوٹیج میں سفید گلاب قبول کرتے ہوئے ایک احتجاجی کو گلے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

وہ  فوٹیج میں سفید گلاب قبول کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں( فوٹو سکائی نیوز)

انہیں ’فری،فری فلسطین‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سنا گیا۔
اس واقعہ کی فوٹیج متعدد سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہو گئی۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ کے بڑے شہروں میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔

شیئر: