Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد غدائی اشیا کی موجودگی پر معروف سپر مارکیٹ سیل

کھانے پینے کا سامان خراب طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے زائد المیعاد غدائی اشیا کی موجودگی پر البغدادیہ محلے میں معروف سپر مارکیٹ کو سیل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپر مارکیٹ میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ کھانے پینے کا سامان غیر معیاری طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ میونسپلٹی نے 640 کلو گرام غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرائی ہیں۔
جدہ میونسپلٹی میں منفی سرگرمیوں کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر عمرو الدقس نے بتایا کہ  فیلڈ ٹیمیں البغدادیہ محلے میں غذائی اور تجارتی اشیا فروخت کرنے والے مراکز کا تفتیشی دورہ کررہی تھیں اس دوران  سپر مارکیٹ میں حفظان صحت کے ضوابط کی متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
سپر مارکیٹ میں کھجوریں اور کھانے پینے کا سامان خراب طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔
انہو ں نے بتایا کہ میونسپلٹی کے افسران نے تمام غذائی اشیا فوری طور پر تلف کرادیں کیونکہ وہ استعمال کے قابل نہیں تھیں جبکہ سپر مارکیٹ کو جرمانوں کی ادائیگی اور خلاف ورزیوں کی اصلاح تک سیل کردیا گیا۔ 

شیئر: