Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی نے کھانے پینے کی ناقابل استعمال اشیا تلف کرادیں

بغدادیہ میں ہوٹل کو سپلائی ہونے والے کھانے تیار ہورہے تھے- (فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے 692 کلو گرام  گوشت اور عذائی اشیا  البغدادیہ کے علاقے میں ضبط کرکے تلف کرادیں۔ ایک ٹن 200 کلو گرام زائد المیعاد مچھلیاں اور  450 قسم کی کھانے پینے کی اشیا بھی ضبط کی گئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی میں ممنوعہ سرگرمیوں کے ادارے کے انچارج عمرو الدقس نے بتایا کہ البغدادیہ کے علاقے میں پرانے انداز کے ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جس میں غیرملکی کارکن غیر قانونی سرگرمیوں کے اڈے کے طور پر استعمال کررہے تھے-۔ یہاں سے 120 کلو گرام ناقابل استعمال  گوشت اور  96 کلو گرام غذائی اشیا برآمد ہوئی تھیں۔
تفتیشی افسران نے البغدادیہ محلے میں غذائی اشیا کی تقسیم اور مختلف قسم کے کھانے تیار کرنے والے اڈے پر چھاپہ مارا۔ تفتیش کے دوران یہ بات علم میں آئی کہ یہاں تیار کیے جانے والے کھانے ایک ریستوران کو سپلائی کیے جاتے ہیں۔ یہاں سے  215 کلو گرام ناقابل استعمال گوشت اور چالیس کلو گرام فروزن پھل ضبط کرکے تلف کرایے گئے- اڈہ سیل کردیا گیا- غیر قانونی سرگرمیوں پر تارکین وطن کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔
میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے البغدادیہ محلے کی محمد بن عبدالوھاب سٹریٹ پر واقع ایک پرانے مکان پر چھاپہ مارا۔ رپورٹ ملی تھی کہ وہاں رمضان سے متعلق اشیا تیار کرکے دکانداروں کو سپلائی کی جارہی ہیں- یہاں سے 150 کلو گرام سموسے اور ان جیسی دیگر اشیا اور تین سو کلو گرام کھانے  اور جوس ضبط کرکے تلف کرادیا گیا۔
تفتیشی ٹیموں نے ایک اور ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں زائد المیعاد مچھلیاں  ذخیرہ تھیں- یہاں سے ایک ٹن 200 کلو گرام زائد المیعاد مچھلیاں ضبط کرکے تلف کرائی گئیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: