این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر انڈیا کے سرور پر سائبر حملے کے نتیجے میں دنیا بھر سے سفر کرنے والے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا ہیک کیا گیا۔
ایئر انڈیا نے بتایا ہے کہ اس واقعے نے 26 اگست 2011 سے 3 فروری 2021 تک سفر کرنے والے مسافر متاثر ہوئے ہیں۔
چرائے جانے والے ڈیٹا میں مسافروں کے بینک کارڈز ، ٹکٹ اور پاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات شامل ہیں۔
ایئر لائن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیک ہونے والا ڈیٹا سنہ 2011 سے فروری 2021 تک کا ہے۔
اس سائبر حملے میں جنیوا میں موجود مسافر سسٹم آپریٹر سیٹا کو نشانے بنایا گیا ہے۔
سیٹا جو ایئر انڈیا کے علاوہ سنگاپور ایئر لائنز اور متحدہ سمیت کے مسافروں کا ڈیٹا دسٹور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے مسافروں کو آگاہ کی جانے والی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ سیٹا نے ایئر لائن کے 45 لاکھ سے زائد مسافروں کی معلومات بیچی ہیں۔
ایئر انڈیا کی جانب سے واقعے کی تحقیات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم نقصان دینے والے سرور، اور سافٹ وئیرز کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ جن میں کریڈٹ کارڈ ہولڈر مسافروں سے رابطہ کرنے، فلائر پاسورڈ کو دوبارہ ترتیب دینے جیسے اقدام شامل ہیں۔
ایئر لائن کا کہنا تھا کہ ’ہم اور ہمارا ڈیٹا پروسیسر بہت احسن طریقے سے اقدامات کرنے میں مصروف ہے لیکن ہم پھر بھی مسافروں کو اپنے ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے پاسورڈز تبدیل کرنے کا مشورہ دیں گے۔‘
گزشتہ سال برطانوی ایئر ویز نے اعداد وشمار کی حفاظت کرنے میں ناکامی کے بعد 20 ملین بطور جرمانہ عائد دیا تھا۔ اس سائبر حملے میں 4 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی تفصیلات چرا لی گئی تھیں۔