ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی میں سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے اہتمام کیا تھا۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سائیکلسٹ احلام الزید نے ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ جیتنے کا جشن منایا جس کی میزبانی ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی میں سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے کی تھی۔
سعودی سپورٹس اخبار الریاضیہ کے مطابق سارہ الماضی دوسرے جبکہ مھا الجعفری تیسرے نمبر پر رہیں۔
20 کلومیٹر ریس کے اختتام کے بعد سعودی سائیکلنگ فیڈریشن میں خواتین کمیٹی کی سربراہشہزادی مشاعل بنت فیصل بن عبد العزیز اور سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر اسما الجاسر نے فاتحین کو انعامات دیے۔
یہ مقابلہ فیڈریشن کے زیر اہتمام تقاریب میں تازہ ترین تھا جس کا مقصد مملکت میں خواتین کی سائیکلنگ کو فروغ دینا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام شہزادی نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں تقریباً 100 خواتین سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزادی مشاعل بنت فیصل بن عبد العزیز کا کہنا تھا کہ ’ ریس خواتین کو سائیکلنگ کے لیے بااختیار بنانے کی سمت ایک موثر قدم ہے۔‘