Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے قتل کیس میں دو لڑکیوں سمیت چار مصریوں کو عمر قید

مرکزی ملزم پر دس ہزار پونڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
قاہرہ میں فوجداری کی عدالت نے سعودی شہری کے قتل کے چار مصری ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا ئی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق فوجداری عدالت نے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی اشیا ضبط کرنے اور مقدمے کے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مرکزی ملزم  پر دس ہزار پونڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اگست 2020 کے دوران دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں پر مشتمل چار رکنی گروہ نے قاہرہ کے قدیم محلے السیدہ زینب میں سکونت پذیر سعودی شہری کو قتل کردیا تھا۔  
پولیس کے سراغرسانوں نے رپورٹ دی کہ قتل کی واردات چوری کی غرض سے کی گئی تھی۔ ملزم لڑکی، اس کی سہیلی اور دیگر دو نوجوانوں نے مل کر سعودی شہری پر حملہ کیا تھا۔
قتل کا الزام ثابت ہوجانے پرعدالت نے چاروں افراد کو عمر قید کی سزا کا فیصلہ سنایا ہے۔
 

شیئر: