زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چرا کر فروخت کرنے والے غیر ملکی گرفتار
ملزمان جدہ میں کیبل چوری کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ ریجن پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے کہا ہے کہ جدہ میں ساٹھ ہزار ریال مالیت کے کیبل چوری کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الغامدی نے بتایا کہ دو پاکستانی شہری جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- جدہ میں کیبل چوری کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں۔
الغامدی نے بتایا کہ دونوںغیر ملکی مختلف مقامات پر زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چوری کرکے غیر قانونی طریقے سے فروخت کردیتے تھے۔
الغامدی نے بتایا کہ مسروقہ کیبل کی قیمت کا تخمینہ 60 ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔