Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد بن عبد العزیز الخلب سعودی امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے نئے سی ای او

ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعد بن عبد العزیز الخلب کو حال ہی میں سعودی امپورٹ ایکسپورٹ بینک کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔
بینک میں شمولیت سے قبل الخلب جون 2018 سے مئی 2021 تک جنرل اتھارٹی فار پورٹس (الموانی) کے صدر رہے۔
انہوں نے وزارت کے مالی اور انتظامی تبدیلی کی رہنمائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
سعد بن عبد العزیز الخلب کے پاس بینکاری،بین الاقوامی تجارت، درآمدات اور برآمدات اور رسد کی خدمات کے شعبوں میں بھی وسیع تجربہ ہے۔
 اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مملکت میں نجی شعبے میں ملازمت کی اور معروف عالمی تنظیموں میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
نجی شعبے میں ان کا آخری  تقرر سعودی برٹش بینک میں تھا جہاں  چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔
نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں آپریشنل اور مالی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ان کے پاس غیر معمولی کامیابیوں کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ ان کی قیادت میں سی پورٹس اتھارٹی (الموانی)نے عالمی سطح پر نظر رکھنے والے اشاریہ جات کے ذریعے ثابت کارکردگی میں نمایاں بہتری کا مشاہدہ کیا جو اس کے شعبے میں ایک اعلی تنظیم میں شامل ہوا۔
سعد بن عبد العزیز الخلب متعدد مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں جیسے کہ ایچ ایس بی سی سعودی عرب، متارت کمپنی اور تبادل کے بورڈ ممبر ہیں۔ وہ نجی اور سرکاری شعبوں میں مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔
الخلب نے کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ منرلز سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

شیئر: