Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکاتفہ‘ کے بانی اور سی ای او، شہزادہ ولید بن ناصر آل سعود

شہزادہ ولید بن ناصر نے اکاؤنٹنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
شہزادہ ولید بن ناصر آل سعود سعودی فرم ’مکاتفہ‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔
مکاتفہ ایک سعودی فرم ہے جس کی  ویب سائٹ کے مطابق سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت ’نجی اور سرکاری شعبوں کے مابین باہمی تعاون کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کا ارادہ رکھتی ہے جو سعودی عرب کو پائیدار مستقبل کے ساتھ ایک خوشحال قوم کی حیثیت سے ترقی کرنے کے قابل بناتا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ ولید اس سے قبل مملکت میں گروپ آف پرائیوٹ بزنس انیشی ایٹو کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ میکڈانلڈز میں پیپل اینڈ شیئرڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے نائب صدر اور سعودی عرب کی ایک کمپنی نافا انٹرپرائزز میں مارکیٹنگ اور کاروباری ترقی کے نائب صدر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
وہ متعدد کاروباری گروپوں کے بھی رکن ہیں جن میں ریستوراں اور کیفے ایسوسی ایشن، گروسری سٹور ایسوسی ایش، فیشن جیولری اور بیوٹی ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
وہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جنرل اتھارٹی میں ٹریڈ فرنچائز سینٹر کی نگران کمیٹی کے ممبر ہونے کے علاوہ الفا کمپنی فار آپریشن سروسز اور تمکین ہیومن ریسورسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سےایک ہیں۔
مزید برآں وہ میونسپل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے مشاورتی کمیٹی کے ممبر اور ریاض چیمبر میں کمرشل کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔
شہزادہ ولید نے مارکیٹنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے فلوریڈا میں ٹمپا یونیورسٹی سے آنرز کے ساتھ گریجویشن کیا اور کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سےآنرز کےساتھ گریجویشن کرنے کے علاوہ اکاؤنٹنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
ان کے پاس ایڈوانسڈ لیڈرشپ، سٹریٹجک مینجمنٹ،پراجیکٹ مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ پروگراموں کی بھی سند ہے۔

شیئر: