Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریضوں میں کمی، 14 اموات

جمعرات کو کورونا سے اموات کی تعداد 14 رہی- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کے نئے مصدقہ کیسز 1183 ریکارڈ پر آئے-  1040 شفایاب ہوئے  جبکہ 14 کی موت واقع ہوئی-
ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں  14 ہلاکتیں ہوئیں - کورونا سے اب تک 7 ہزار 309 اموات ہو چکی ہیں ۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 40 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفا یافتگان کی کل تعداد  4 لاکھ 28 ہزار  502 تک پہنچ گئی-
مملکت کے مختلف ریجبنز میں 10152 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے  1353 کی حالت نازک ہے-
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کیسز ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 342 رہی
مکہ مکرمہ ریجن میں 317 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔الشرقیہ ریجن میں مریضوں کی تعداد  160 جبکہ مدینہ منورہ 77 اور عسیر ریجن  63 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
کورونا وائرس کے سب سے کم  کیسز الجوف ریجن میں ریکارڈ پر آئے جہاں 5 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: