Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کا حملہ ناکام، ڈرون تباہ

حوثی ملیشیا شہریوں کو مسلسل ہدف بنا رہی ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے جمعے کو جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کے ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایران نواز حوثیوں کے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’حوثی ملیشیا عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
عرب اتحاد نے مزید کہا کہ ’دشمن کی کوششوں سے عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘۔
اس سے قبل سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے بدھ کو بیان میں کہا تھا  کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمن سے جازان کے ایک سرحدی قریے پر گولے داغے ہیں تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا‘۔ 
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جائے وقوعہ کے معائنے سے پتہ چلا کہ قریے کی شاہراہ کے قریب پانچ پروجیکٹائل پڑے ہیں۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے اس حوالے سے ضروری اقدامات کرلیے‘۔ 
 گزشتہ جمعرات کو عرب اتحاد برائے یمن نے بتایا تھا کہ حوثیوں نے جازان پر بارود بردار ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کردیا گیا تھا۔
اس سے ایک ہفتے قبل حوثیوں  نے سعودی عرب پر 8 ڈرون اور تین بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے اور یہ حملے بھی ناکام بنادیے گئے۔

شیئر: