سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمن سے جازان کے ایک سرحدی قریے پر گولے داغے ہیں تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع جازان کے نائب ترجمان مھند زیلعی نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں نے یمنی علاقوں سے جازان کے ایک سرحدی قریے پر کئی گولے داغے‘۔
مدني #جازان : سقوط مقذوفات حوثية على قرية حدودية بجازان دون إصابات. pic.twitter.com/aevQRLIu8V
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) May 26, 2021