مکہ میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے چار ہزار رہائشی یونٹس
رہاشی منصوبہ 1.3 بلین ریال مالیت کا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ترقیاتی ہاؤسنگ پروگرام نے مکہ میں نفع چیریٹی سوسائٹی اور نیشنل ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ کارپوریشن (سکان) کے ساتھ 5 سالہ معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت مکہ کے ضرورت مند خاندانوں کے لیے چار ہزار رہائشی یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ ماجد الحقیل نے کہا ہے کہ 1.3 بلین ریال مالیت کے پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو اپنے گھروں کا مالک بنائے گا۔
ماجد الحقیل نے کہا کہ یہ معاہدہ مملکت کے وژن 2030 کے جی ڈی پی میں غیر منافع بخش شعبے کی شراکت کو 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کے ہدف کے مطابق ہے۔