وزارت ہاوسنگ کے’ سکنی پروگرام‘ کی چار نئی ای سروسز
بے گھر سعودیوں کو مکان کا مالک بنانے کے لیے آسانی فراہم کی جا رہی ہے۔ ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام نے سعودی وژن 2030 کی مناسبت سے 2030 تک گھر کی ملکیت کو 70 فیصد تک بڑھانے کے لیے اپنی کوششوں کے تحت نئی ای سروسز کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایپ جوصارفین کو چار نئی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت دیتی ہے کو کیو آر سی او ڈاٹ ڈی ای/ بی س 5 این 3 ایل پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ان خدمات میں الیکٹرانک فنانسنگ، ریڈی میڈ یونٹس، منظور شدہ ٹھیکیدار اور انٹرایکٹو نقشے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام نے ریاض میں منعقدہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں سکنی فورم کے دوران متعدد ایجنسیوں کے ساتھ چار معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
ان معاہدوں کا مقصد بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا ہے اور سعودی خاندانوں کو اپنے مکان کا مالک بنانے کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔ یوں 2030 تک گھر کی ملکیت کو 70 فیصد تک بڑھا کر وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام نے متعدد شراکت داروں، بشمول فنانسروں، ڈویلپرز اور ٹھیکیداروں کو آخری مدت کے دوران کی جانے والی کوششوں اور پروگرام کے اہداف کے حصول میں ان کی شراکت پراعزازی سند دی تھی۔ اس پروگرام میں وزیر ہاؤسنگ ماجد الحقیل نے شرکت کی تھی۔
ان معاہدوں پر جو نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں عمل میں آئیں گے، اس میں قومی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ شراکت میں سکنی پلیٹ فارم کے ذریعے خود تعمیراتی آپشن کے مستفید افراد کے لیے ماڈل انجینئرنگ ڈیزائن مہیا کرنا شامل ہے۔
پہلا معاہدہ ٹیکنیکل ایکسس فاؤنڈیشن فار آرکیٹیکچرل کنٹریکٹنگ کے ساتھ تھا جبکہ دوسرا معاہدہ احمد بن عبد اللہ التویجری آرکیٹیکچرل کنسلٹنگ آفس، تیسرا اسایل انجینئرنگ کنسلٹنگ آفس اور چوتھا ایبڈا گروپ انجینئرنگ کنسلٹنٹس کے ساتھ تھا۔
فورم کے دوران نیشنل ہاؤسنگ کمپنی اور سعودی کنٹریکٹرز اتھارٹی نے سکنی کے خود تعمیراتی آپشن سے استفادہ کرنے والوں کے لیےعمارت اور تعمیراتی کام انجام دینے والے ٹھیکیداروں کو تیار کرنے اور لائسنس دینے کے معاہدے پر دستخط کیے۔