Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیوں میں نرمی، اقامے کی فری توسیع، نئے تعلیمی سال سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے سفری پابندیوں میں مزید نرمی، نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اعلانات، کورونا ویکسینیشن سمیت کئی خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبروں پر ایک نظر: 
اس سال حج کے لیے دو بڑی شرائط کیا ہیں؟
سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے اس سال حج  کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔ عازمین کی رہائش، آمد ورفت اور منا سک حج کے حوالے سے بھی ضوابط طے کیے گئے ہیں۔ وبا کی تازہ صورتحال پر نظر رکھی جائے گی جبکہ نئی صورتحال کی روشنی میں نئے فیصلے ہوسکتے ہیں۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
وزارت صحت نے ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ نہیں کی
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

 

وہ آٹھ ممالک جہاں سعودی محفوظ سفر کرسکتے ہیں
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے ان ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں جانے کے لیے سعودی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ضروری ہے اور نہ وہاں پہنچنے پر انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
گیارہ مزید ممالک سے مسافروں پر سعودی عرب آنے کی پابندی ختم
وزات داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قبل ازیں 2 فروری 2021 کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سفارتی عملے، صحت عملے اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے‘۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
کن غیرملکیوں پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی؟
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک لینے والے مقیم غیرملکی کو سعودی عرب آمد پر ہوٹل قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا اور نہ اسے آمد پر پی سی آر کا پابند بنایا جائے گا۔ 
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی ہے (فوٹو سیدتی)

بیرون ملک غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ میں مفت توسیع
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی ہے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
معمر افراد کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک دستیاب
سعودی عرب میں وزارت صحت کا کہناہے  کہ  60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے  افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک مہیا کردی گئی ہے-  
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
عیدین اور جمعہ کی نماز کے لیے خارجی لاؤڈ سپیکر نصب کرنے کی اجازت
سعودی وزارت اسلامی امور نے عیدین اور جمعہ کے نمازیوں کی سہولت کے لیے خارجی لاؤڈ سپیکر نصب کرنے کی اجازت دی ہے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ فلپائنی ملازمین پر سعودی عرب جانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے (فوٹو الریاض)

نئے تعلیمی سال میں تین سمسٹر ہوں گے : وزیر تعلیم
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں نئے تعلیمی سال میں تین سمسٹر ہوں گے اور ہر سمسٹر 13 ہفتوں کا ہوگا۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
عمرہ یا وزٹ پر آنے والے انشورنس میں’ کورونا ‘کا اضافہ کرائیں
بیمہ کمپنیوں کے ترجمان ’عادل العیسی‘ کا کہنا ہے کہ سیاحت اورزیارت ویزے پر آنے والوں کی بیمہ پالیسی میں ’کورونا‘ کے علاج کے لیے 12 انشورنس کمپنیوں نے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نطاقات کا نیا پروگرام جاری کیا ہے (فوٹو سبق)

فلپائنی ورکرز کے سعودی عرب جانے پر عارضی پابندی ختم
فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ فلپائنی ملازمین پر سعودی عرب جانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
نیا نطاقات پروگرام، سعودیوں کو 3 لاکھ 40 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی 
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نطاقات کا نیا پروگرام جاری کیا ہے جو لیبر مارکیٹ کو جدید اور معیاری بنانے کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: