قطر ایئر ویز کی ایک ماہ میں دوسری بار ایئر بس کمپنی پر تنقید
قطر ایئر ویز کی ایک ماہ میں دوسری بار ایئر بس کمپنی پر تنقید
پیر 31 مئی 2021 14:31
قطر ائیر کی ضروریات سے متعلق تفصیلات کی وضاحت نہیں کی جائے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسراکبر البکر نے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ ایئربس کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے ایئر بس کمپنی کو متنبہ کیا ہےکہ قطر ایئر لائن غیر یقینی سنگین مسئلے پر رواں سال فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس سے طیاروں کی وصولی روک سکتی ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر البکر نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے ساتھ ہمارے تحفظات ہیں جنہیں ابتدائی طور پر طے کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر کمپنی ان کے ساتھ موجود ایسے سنگین مسئلے کو حل نہیں کرسکتی تو ہم ان سے کوئی بھی طیارہ لینے سے انکار کر دیں گے۔
نیوز وائر نے کہا ہے کہ قطر ایئر ویز کے ساتھ تعلقات کی خرابی سے ایئر بس کے لیے انٹرنیشنل ائیرلائنز گروپ(آئی اے جی)، لاتام ائیر اور دیگر ایئر لائنز کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا باعث بنے گی۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر البکرنے مزید کہا کہ ہم معذرت کے ساتھ کہتے ہیں کہ مسئلہ کیا ہے یہ ہم آپ کو واضح طور پر نہیں بتا سکتے۔
فرانس کی کمپنی بلیگنک کے ترجمان نے کہا ہےکہ وہ صارفین سے ان کی ضروریات کے بارے میں مستقل بات چیت کر رہے ہیں اور ایئر بس کی جانب سے بھی قطر ائیر کی ضروریات اور اس سے متعلق تفصیلات کی وضاحت نہیں کی جائے گی۔
قبل ازیں قطر ایئر لائنز کے سی او کی جانب سے ایئربس کو A380 جیٹ طیاروں کی آپریشنل لاگت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تا ہم انہوں نے کہا کہ یہ عدم اطمینان نئے تنازع کا موضوع نہیں ہے۔
البکر نے انکشاف کیا ہےکہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک قطری حکومت کی طرف سے ایئر لائنز کو 3 بلین ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔