بالی وڈ کِنگ شاہ رُخ خان کا ہم شکل سامنے آگیا
ابراہیم قادری کو سوشل میڈیا پر ان کے چہرے کی وجہ سے بہت سراہا جارہا ہے (فوٹو: انسٹاگرام)
شاہ رُخ خان کی فلم ’فین‘ میں جس طرح ان کی شباہت رکھنے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے اسی طرح اصل زندگی میں بھی ان کے ایک ’ہم شکل‘ کو دیکھا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر ابراہیم قادری کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جو کافی حد تک شاہ رُخ خان میں مشابہت رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ابراہیم قادری کے فالوورز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی وہ تصویر لگاتے ہیں جس میں وہ شاہ رُخ جیسے نظر آرہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے بالی وڈ کنگ کی مشہور فلموں کے سین بھی نقل کر کے بنائے ہیں۔
ابراہیم قادری کو سوشل میڈیا پر ان کیے چہرے کی وجہ سے بہت سراہا جارہا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان جیسے دکھنے والے کسی شخص کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔
کچھ سال قبل شاہ رُخ خان کے مداحوں نے اردن میں اکرم العیساوی کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں، کیونکہ ان کی شکل بھی کنگ خان سے ملتی تھی۔
اس کے بعد 2017 میں جموں اور کشمیر میں حیدر مقبول نامی شخص کی بھی شاہ رُخ خان میں شباہت رکھنے کے باعث تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔