عرب دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والا کم عمر سعودی کوہ پیما
عرب دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والا کم عمر سعودی کوہ پیما
ہفتہ 5 جون 2021 21:54
مرکاش کی پہاڑی چوٹی ’توبقال ‘ سرکرنے میں پانچ دن لگے۔( فوٹو العربیہ)
گیارہ سالہ سعودی لڑکا عرب دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد عرب دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما بن گیا ہے۔
مراکش میں واقع بلند ترین پہاڑی چوٹی ’توبقال ‘ کو سرکرنے میں سعودی کوہ پیما ’رتال المطوع‘ کو پانچ دن لگے۔
ویب نیوز عاجل کے مطابق مراکش میں واقع پہاڑی توبقال سطح سمندر سے 4 ہزار 167 میٹر بلند ہے۔
گیارہ سالہ سعودی لڑکے کے والد عبدالعزیز بتایا کہ ’رتال المطوع کو ابتدا سے ہی کوہ پیمائی کا شوق تھا ۔ کم عمری سے میرے ساتھ پہاڑوں پر چڑھتا تھا ۔ اس نے باقاعدہ کوہ پیمائی کا آغاز 8 برس کی عمر سے کیا‘۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رتال المطوع کے والد نے مزید کہا ’ میرے ساتھ سعودی عرب کی کئی چوٹیاں سر کیں۔ سب سے بلند ترین چوٹی القرون شامل ہے جو نجد میں الصبخا پہاڑ کی ہے۔ کراٹے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ کوہ پیمائی کے علاوہ مہم جوئی کا شوقین ہے‘۔
انہو ں نے مزید کہا ’جب کوہ پیمائی کے حوالے سے بیٹے کے شوق کو دیکھا تو اسے باقاعدہ تربیت کے لیے اپنے ساتھ رکھا، ابتدا میں بیٹے کو پہاڑ پرچڑھنے کے فن کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں جن میں پہاڑ پر چڑھتے وقت ہاتھوں کی گرفت کس طرح رکھنی ہے اور پاوں کو کس زاویے سے پہاڑ پر ٹکانے ہیں وغیرہ شامل تھا۔
والد کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے نے ہائیکنگ کی تربیت مجھ سے حاصل کی اور اپنے شوق و لگن سے کامیاب ہوا۔ اس نے میری ہمراہی میں مگر بغیر کسی مدد کے مراکش میں متعدد چوٹیاں سر کی ہیں۔