امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ٹرمپ کی بائیڈن پر تنقید
امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ٹرمپ کی بائیڈن پر تنقید
اتوار 6 جون 2021 16:09
ٹرمپ نے فیس بک کی طرف سے ان کا اکاؤنٹ دو برس تک بند رکھنے کے اعلان کو رد کیا (فوٹو روئٹرز)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات کے کئی مہینوں کے بعد اپنی پہلی تقریر میں آئندہ برس ہونے والے وسط مدتی الیکشن کو ’امریکہ کی بقا کی جنگ‘ قرار دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کی بقا کا انحصار رپبلیکنز کو ہر سطح پر جتوانے پر منحصر ہے جس کا آغاز اگلے سال مڈ ٹرم الیکشن سے ہوگا۔ ہمیں یہ کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ ہم اپنی آزادی کا دفاع کرنے جا رہے ہیں۔‘