Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوگس چیک جاری کرنے والوں کی تشہیر، قید و جرمانے کی سزا

وزارت تجارت نے 9 افراد کی تشہیر ان کے خرچ پر کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے بوگس چیک جاری کرنے والے 9 افراد کی تشہیر کی ہے۔ انہیں قید اور جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق بوگس چیک جاری کرنے پر 500 سے لے کر7 ہزار ریال تک جرمانے اور ایک سے چھ ماہ تک قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بعض کو صرف جرمانہ کیا گیا قید کی سزا نہیں دی گئی تاہم ان کے خرچ  پر فیصلے کا اشتہار ذرائع ابلاغ کو جاری کیا گیا ہے۔

شیئر: