Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے خمیس مشیط میں حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

یمن کی حوثی ملیشیا نے امن کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے مطالبات کو نظرانداز کیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
عرب اتحاد نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر حملے کے لیے بھیجے گئے یمن کے حوثی باغیوں کے ڈرون کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔
عرب نیوز نے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرون کو سنیچر کی رات دیر گئے گرایا گیا۔
عرب اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے عام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہے اور ہم سویلین کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
عرب اتحاد کے کمانڈ سینٹر نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون سے حوثی یمن کی سرحد کے ساتھ واقع سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانا چاہ رہے تھے، جس کو فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔
ایران کی پشت پناہی رکھنے والے یمن کے حوثیوں کی جانب سے مملکت پر میزائل اور ڈرون حملوں کے تسلسل میں یہ تازہ ترین جارحانہ کارروائی تھی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں عرب اتحاد سنہ 2015 میں تشکیل دیا تھا۔
یمن کی حوثی ملیشیا نے امن کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے مطالبات کو نظرانداز کیا ہے اور مارب شہر میں اپنی جارحانہ کارروائی بھی ختم کرنے سے انکار کیا ہے۔

شیئر: