Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے پاکستان، انڈیا سے آنے والوں مسافروں پر نئی کورونا بندشیں عائد کر دیں

 ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ پہنچے والوں کو ڈیوائسز دی جا چکی ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان، انڈیا، نائجیریا، نیپال اور یوگنڈا سے پہنچنے والی چارٹر پروازوں پر نئی بندشیں عائد کر دی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ کم سے کم 10 روز کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس پہنیں۔
 ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ پہنچے والوں کو ڈیوائسز دی جا چکی ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارٹر فلائٹ آپریٹرز نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ستمبر 2020 سے ابوظبی پہنچے والوں کے ضروری ہے کہ وہ گھر میں 14 روزہ قرنطینہ کے دوران ڈیوائس پہنے رکھیں۔
مسافروں کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروائیں، جبکہ اس کے بعد آئسولیشن کے چوتھے اور آٹھویں روز بھی پی سی آر کروائیں۔
دبئی میں مسافروں کے لیے 10 روز کا آئسولیشن پیریڈ اور پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔
ٹریول ایجنسی مسافر ڈاٹ کام کے سی او او راہیش بابو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ’ان ممالک کے عملے کے ارکان کے لیے بھی ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔‘
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹرانزٹ پیریڈ کے دوران ہوٹل میں قرنطینہ کریں۔ ان کو صرف ہوٹل اور ایئرپورٹ کے درمیان ہی سفر کی اجازت ہے اس دوران وہ متحدہ عرب امارات کے لوگوں سے میل جول نہیں کریں گے۔

شیئر: