پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے ہنگامے کے دوران سب سے بے بس ایوان کے کسٹوڈین سپیکر اسد قیصر نظر آ ئے ہیں۔
منگل کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ شروع ہوا تو سپیکر کی بار بار کی کوششوں کے باوجود حکومت اور اپوزیشن کسی طور پر بھی پر امن ماحول میں کارروائی آگے بڑھانے پر راضی نہیں ہوئے۔
اگرچہ ایوان میں جاری جھگڑا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رہا لیکن یہ پہلا تنازعہ نہیں ہے جہاں سپیکر مشکل میں پڑے ہوں بلکہ سابقہ مشرقی پاکستان کی اسمبلی میں ایسے ہی ایک ہنگامے میں ڈپٹی سپیکر جان گنوا بیٹھے تھے۔
وہ جھگڑا سپیکر اور حکومتی ارکان کے درمیان تھا لیکن ایوان کے اندر ہونے والے ہنگامے میں تشدد کے باعث ڈپٹی سپیکر شاہد علی پٹواری ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
-
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ: کیا ماضی میں بھی ایسا ہوا؟Node ID: 574211
-
قومی اسمبلی میں بدترین کارروائی،گالم گلوچ، کتابیں پھینکی گئیںNode ID: 574411
-
پارلیمنٹ میں گالم گلوچ: ’ایوان کا تقدس کس چڑیا کا نام ہے؟‘Node ID: 574421