Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عرب میڈیا کورونا وبا سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی بنائے‘ 

ویکسین کے خلاف من گھڑت دعوؤں اور افواہوں کا سد باب کیا جائے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کورونا وبا اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عرب میڈیا کو نئی حکمت عملی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ’عرب لیگ جنرل سیکریٹریٹ کی نگرانی میں مشترکہ عرب ورکنگ ٹیم نئی حکمت عملی اور عرب معاشرے میں آگہی کی سکیمیں تیار کرے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق القصبی نے یہ تجویز منگل کو عرب وزرائے داخلہ کونسل کی مجلس عاملہ کے تیرہویں اجلاس میں پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’عوام کو بتایا جائے کہ کورونا ویکسین، ان کی صحت و سلامتی کے لیے بے حد مفید ہے۔ ویکسین کے خلاف من گھڑت دعوؤں اور افواہوں کے سد باب کااہتمام کیا جائے‘۔
ماجد القصبی کا کہنا تھا کہ ’ آج کا اجلاس مختلف محاذوں پر عرب دنیا کو درپیش چیلنجوں کے ماحول میں مشترکہ عرب جدوجہد کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ ہمارے سامنے مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے اورعربوں میں اس کی اہمیت مسلم ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اسرائیلی اقدامات سے  فلسطینی کاز کو پہنچنے والے نقصانات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اسرائیل نے باب العامود، مسجد اقصی اور الشیخ جراح محلے میں جو کچھ کیا اس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی‘۔
’عرب میڈیا کے ذمہ داران کا فرض ہے کہ وہ 1967 کی سرحدوں میں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امن عمل کے احیا کی مہم چلائیں‘۔ 

شیئر: