Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں عرب وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس

مشترکہ عرب جدوجہد کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے پہلے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خ:ر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے مشترکہ عرب جدوجہد کے فروغ اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر مشاورت اور تعاون کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ 
عرب وزرائے خارجہ نے عالم عرب سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کی جڑیں مضبوط بنانے کے لیے عرب اقدامات کی تقویت کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔  

شیئر: