Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکنی مٹی کھانے کی فرمائش کیوں پوری نہیں کی، مصری خاتون نے شوہر سے خلع لے لی

 نان نفقہ کے ساتھ  مٹی کی خریداری کے لیے بھی مقدمہ دائر کیا ( فوٹو: العربیہ)
مصری شہری کو اہلیہ کی چکنی مٹی کھانے کی عادت مہنگی پڑ گئی۔ بڑھتے اخراجات سے تنگ آکر فرمائش پوری نہ کرسکنے  پر ’خلع‘ کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑگیا۔
 عجیب وغیتب کیس میں مصری فیملی کورٹ نے خلع کا فیصلہ صادر کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وکیل نھی الجندی نے بتایا ’خاتون کو چکنی مٹی کھانے کی عادت تھی جو مصر میں دستیاب نہیں تھی۔ ابتدا میں شوہر نےایک ویب سائٹ کے ذریعے پڑوسی ملک سے مٹی خریدی اور اہلیہ کی خواہش پوری کرتا رہا‘۔
وکیل نے بتایا’ خاتون کے ’ امید‘  ہونے پر چکنی مٹی کھانے کی بھوک بڑھ گئی۔ مالی حالات کے باعث شوہر نے مٹی  خریدنے منع کردیا جس پر اہلیہ نے علیحدگی کا نوٹس بھیج دیا۔
متاثرہ شوہر کا کہنا تھا’ وہ مالی تنگی سے گزررہا تھا، اسے مٹی  خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ہزاروں مصری پونڈ خرچ ہورہے تھے جو اس پر اضافی بوجھ تھا‘۔
فیملی کورٹ نے خاتون کی اس کے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ سنایا
بعد ازاں خاتون نے نان نفقہ کے ساتھ  مٹی کی خریداری کے اخراجات کے لیے بھی مقدمہ دائر کیا اور عدالت میں بل بھی جمع کرائے۔
عدالت نان نفقہ میں مٹی کا بل دیکھ کرحیران رہ گئی تاہم اسے رد کردیا گیا۔
 وکیل کا کہنا ہے’ عدالتی فیصلے پراپیل دائرکریں گے کیونکہ خاتون ’امید ‘سے ہے اور اسے مٹی کھانے کی عادت ہے۔

شیئر: