Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور گولیاں سپلائی کرنے والے دو غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان کے قبضے سے 618 نشہ آور گولیوں کے علاوہ 9480 ریال نقد رقم ضبط ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محائل عسیر پولیس نے نشہ آور گولیاں سپلائی کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عسیر ریجن پولیس کے ترجمان میجر زید الدباش نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے قبضے سے 618 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’تلاشی کے دوران 9480 ریال نقد رقم بھی برآمد ہوئی جو گولیاں فروخت کرنے کے نتیجے میں جمع کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد محائل عسیر اور قرب وجوار کے علاقوں میں نشہ آور گولیاں سپلائی کرتے تھے‘۔
’خفیہ پولیس کی رپورٹ سے معلو م ہوا تھا کہ علاقہ میں دو غیر ملکی منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں‘۔
’مذکورہ اطلاع پر پولیس ٹیم تیار کی گئی جس نے سراغ لگانے کے بعد انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے‘۔

شیئر: