بالی وڈ اداکار ارجن رام پال نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم کے کردار کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ارجن رام پال ’دھکڑ‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ سکرین شیئر کریں گے۔
ارجن رام پال اس فلم میں پلاٹینیم بلونڈ بالوں میں نظر آئیں گے۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے اداکار کو نئے کردار کے لیے خوب سراہا۔
مزید پڑھیں
-
ارجن رامپال اور سونوسود اگلی فلم میں ساتھNode ID: 187626
-
ارجن رامپال کو گھٹنے کی تکلیفNode ID: 307206
-
ارجن رامپال ہارر فلم میںNode ID: 404016
ارجن رام پال نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک فلم کا ایک مشکل حصہ، مجھے کچھ نیا کرنے کی ضرورت تھی۔ شکریہ میرے بھائی عالم حکیم اس میں مدد کرنے کے لیے۔‘
ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں مداحوں نے ان کی تعریف کی وہی کچھ افراد یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں تھے کہ ارجن رام پال 48 سال کے ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ان کی عمر بڑھنے کے بجائے کم ہوتی جا رہی ہے۔
انسٹاگرام کے بعد جب ان کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جناب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
ٹوئٹر صارف خرافاتی نے 38 سالہ سابق انڈین کپتان ایم ایس دھونی اور 48 سالہ ارجن رامپال کی تصاویر کا موازنہ کرنے کی کوشش کی تو جواب میں صارف فرحان نے لکھا کہ ’ارجن رامپال سے انتہائی گرم موسم میں میچ کھیلنے اور ساتھ ہی ٹیم پریشر لینے کو بھی کہیں۔‘
Tell Arjun rampal to play the matches In the extreme hot condition and also tell him to take the pressure of the team. https://t.co/stfW513LT6
— Farhan (@JhumleWaleBabu) June 18, 2021
ارجن رام پال کی نئی تصاویر میں وہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ کم نظر آرہے ہیں، اسی حوالے سے ٹوئٹر ہینڈل ویبھو جوشی نے لکھا کہ یہ بندہ 50 سال کی عمر میں بھی بہت ہینڈسم ہے۔‘
This man is devastatingly handsome at nearly 50 #ArjunRampal pic.twitter.com/uv7SsP4Qfj
— Vaibhav Joshi (@vaibhavjoshi) June 18, 2021