توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ بکنگ ذو القعدہ کے آخر تک جاری
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ بکنگ ذو القعدہ کے آخر تک جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ذو الحجہ کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ بکنگ بند کر دی جائے گی‘۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے اختتام کے بعد عمرہ بکنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ سعودی شہری و مقیم غیر ملکی توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ ذو القعدہ کے آخر تک عمرہ بکنگ کرواسکتے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کے ایام شروع ہوتے ہی عمرہ بکنگ بند کر دی جائے گی‘۔