Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکن این آر آئیز گروپ کا اجلاس ،فروری کی کارکردگی کا جائزہ

جدہ ( امین انصاری )دکن این آر آئیز گروپ کا خصوصی اجلاس صدر محمد عبدالرزاق کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فروری کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل سید معراج نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز حیدرآباد دکن میں ہم نے غریب اور پریشان حال لوگوں کی مددکا بیڑہ اٹھایا ہے، الحمد اللہ وہ بحسن خوبی انجام پارہا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم امدادی کام میں اضافہ کریں ۔ نائب صدر محمد غیاث الدین نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بظاہر خوش حال نظر آتے ہیں لیکن وہ اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، ان کی غیرت کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے نہیں دیتی ۔ ہمیں چاہئے کہ ایسے لوگوں کی مدد کریں ۔صدر دکن این آر آئیز گروپ محمد عبدالرزاق نے کہا کہ بیواؤں اور یتیموںکی مدد ہماری اولین ترجیحی ہے اور امسال ہم تعلیم پر بھی توجہ دے رہے ہیںتاکہ نسل نو زیور علم سے آراستہ ہوسکے ۔محمد عبد الرزاق نے اس موقع پر اعلان کیا کہ گروپ سالانہ جلسہ  25 مارچ کو منعقد ہوگا جس میں عوام کو دکن این آر آئیز کی سالانہ کارکردگی دکھائی جائے گی۔ ہر سال کی طرح امسال بھی کمیونٹی خدمات انجام دینے والی 3 اہم شخصیات کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی جائے گی ۔اجلاس کے بعد مشاعرہ بھی ہوگا ۔ 
 
 

شیئر: