سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے سفارش کی ہے کہ ’اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھالی جائے‘۔
سفارش میں کہا گیا کہ’ جمعے کا دن اس سے مستثنی رکھا جائے۔ پٹرول سٹیشنوں اور فارمیسیوں پر سے بھی یہ پابندی اٹھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
مجلس شوری: ’ریل کرائے کم کیے جائیں‘Node ID: 511246
-
’السعودیہ‘ جہازوں میں سہولتوں کا اضافہ کرے، شوریٰ کا مطالبہNode ID: 525376
عکاظ اخبار کے مطابق ارکان شوری نے یہ سفارش اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی کے سامنے رکھی ہے جو وزارت اسلامی امور کی رپورٹ کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان میں پیر کو اس سفارش پر ووٹنگ ہوگی۔
ارکان شوری نے تجویز کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ’ نماز کے دوران تجارتی مراِکز بند کرنے کا رواج پوری مسلم دنیا میں سعودی عرب کے سوا کہیں نہیں۔ مملکت میں بھی اس کا سلسلہ چند عشروں سے ہے‘۔
ارکان شوری کا کہنا ہے کہ ’تجارتی ادارے عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دیگر سرکاری و نجی اداروں کی طرح ان کا کام روزگار کا حصول ہے جس طرح سرکاری اور نجی ادارے اوقات نماز کے دوران بند نہیں ہوتے۔ اسی طرح تجارتی اداروں پر سے بھی پابندی اٹھانی چاہئے‘۔