قطری ساختہ راڈار تیار ، شمسی توانائی سے کام کرے گا
دوحہ: قطر نے ذاتی وسائل سے پہلا راڈار تیار کرلیا۔راڈار تیار کرنے والی کمپنی کے سربراہ نبیل عطیہ نے مقامی اخبار الرایہ کو بتایا کہ راڈار کی تیار سو فیصد تیاری قطر میں ہوئی۔ کمپنی گزشتہ دو سال راڈار تیار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ قطری راڈار کمپیوٹرائز ہے نیز اسے چلانے کے لئے بجلی کی ضرورت نہیں۔ وہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ راڈار ٹریفک کے لئے استعمال کیاجائے گا۔