سعودی عرب میں کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) کی قیادت میں بین الاقوامی سکالرز نے پورٹیبل کورونا سکریننگ سسٹم تیار کیا ہے۔
نیا سکریننگ سسٹم بیگ کے سائز کا ہے اور لمحوں میں اس کا رزلٹ آجاتا ہے۔ یہ کورونا وائرس اور اس کی بدلتی ہوئی شکلوں کا تعاقب بھی کرسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے پورٹیبل کورونا سکریننگ سسٹم کا نام Nirvana رکھا گیا ہے اور یہ کاوسٹ کینیڈا کے سیلک انسٹی ٹیوٹ، سعودی وزارت صحت اور سعودی عرب کی متعدد جامعات کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔
کاوسٹ میں معاون پروفیسر مولی کا کہنا ہے کہ ’اس ٹیکنالوجی کی مدد سے SARS-Cov-2 وائرس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔