لوٹ مار اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث چار شہری گرفتار
مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس نے لوٹ مار میں ملوث چارمقامی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان محمد الشہری نے کہا ہے کہ’ لوٹ مار اور گاڑیاں چھیننے والے چاروں ملزمان سعودی شہری ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ ملزمان طاقت کے بل پر چھ وارداتیں کر چکے تھے۔ انہوں نےاعتراف جرم کرلیا‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’مقامی نوجوان گاڑیاں روک کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ گاڑیاں بھی چھین لیتے تھے۔ پانچ گاڑیاں بازیاب کی گئی ہیں‘۔
’چاروں ملزمان کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔