Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں اتوار کو شدید گرمی پڑنے کا امکان

مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرات 45 سینٹی گریڈ الاحسا میں رہے گا( فوٹوایس پی اے)
 سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار کو مشرقی ریجن میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
احبار چوبیس کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ اتوار کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائی چلیں گی۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ وقفے وقفے سے بارش کا بھی امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار کو مکہ اور مدینہ ریجن کے ساحلی مقامات پر گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر متاثر ہوگی۔
بیان میں قومی مرکز نے مزید کہا کہ اتوار کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرات 45 الاحسا اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودہ میں رہے گا۔

شیئر: