Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: کہیں بارش اور کہیں گرد وغبار کا امکان

سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مکہ میں رہےگاؤ فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیا ت کے قومی مرکز نے کہا  ہے کہ سنیچر  26 جون کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تیز ہوائیں چلیں گی اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
موسمیا ت کے مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں ساحلی مقامات پر گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر متاثر ہوگی۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ  مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔ 

شیئر: