مدینہ منورہ میں 18سال سے کم عمروں کےلیے ویکسینیشن کا آغاز
جمعرات 1 جولائی 2021 20:26
بچوں کی ویکسینیشن کےلیے صحتی ایپ پروقت حاصل کریں(فوٹو،ایس پی اے)
مدینہ منورہ محکمہ صحت نے عیسوی کیلنڈر کے حساب سے 12 سے 18 برس تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کو فایزر ویکسین کی پہلی خوراک دینا شروع کردی ہے-
ریجن کی تمام کمشنریوں اور تحصیلوں میں صحتی ایپ کے ذریعے تاریخ حاصل کرنے والوں کو ویکسین دی جارہی ہے-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے اپنے بچوں اور بچیوں کو ویکسین لگوانے کے لیے تاریخ حاصل کریں- سب لوگ وقت اور تاریخ کی پابندی کریں-
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ سب کی صحت و سلامتی کے لیے کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی ہر حال میں ضروری ہے-