Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی سمگلنگ کے خاتمے کےلیے کوشاں ہیں: سعودی ہیومن رائٹس کمیشن

ویزے کا لین دین انسانی سمگلنگ کے جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد العواد نے کہا ہے کہ کارکنان کے ویزے کا لین دین انسانی سمگلنگ کے جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ سعودی عرب ویزوں کےغیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔
الاخباریہ چینل کے خصوصی پروگرام ’120‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ جرائم کے انسداد میں سعودی عرب کا دوسرا درجہ حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان کا مقام سعوی عرب میں پہلا ہے۔ یہاں انسانی حقوق محفوظ ہیں اور ان کا تحفظ سرکاری ذمہ داری ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے قانون سازی کی بدولت سعودی عرب نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کے گراف میں دوسرا درجہ حاصل کیا ہے۔
ڈاکٹر العواد نے کہا کہ آجر اور اجیر کے درمیان ملازمت کے معاملات میں بہتری اور کفالہ سسٹم کی منسوخی جیسے متعدد قوانین اور اقدامات کی بدولت مملکت میں انسانی وقار بلند ہوا ہے اورانسانی حقوق کو تحفظ حاصل ہوا ہے۔ 

شیئر: