پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے 18 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’غیر ملکی پروازیں کی اچانک منسوخی کے باعث ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
ترجمان کے مطابق ان اضافی پروازیں کے ذریعے 6 ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
اُمید ہے یو اے ای سفری پابندیاں ختم کر دے گا: پاکستانNode ID: 578496
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’بیرون ملک پاکستانیوں کو کچھ دنوں سے پاکستان آنے کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی ملاقاتوں کے بعد پروازوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔‘
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ’متحدہ عرب امارات سے 5 سے 17 جولائی تک 10 پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ قطر کے لیے 6 اور بحرین کے لیے دو پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
خیال رہے کہ غیرملکی فضائی کمپنیوں کو مبینہ طور پر اوور بکنگ کے نتیجے میں 80 فیصد پروازیں منسوخ کرنا پڑی تھیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بیرون ملک پاکستانیوں کو کچھ دنوں سے پاکستان آنے کیلئےPIA کی پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعظم کی ہدائیت پر وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے PIA اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی میٹنگز کے بعد پروازوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔ pic.twitter.com/Ory1P6FOb2
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 3, 2021