Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں پپیتے کے باغات اور کاشت بڑھنے لگی

دیگر درختوں کے مقابلے میں پپیتے کے درخت میں کم ہی کوئی کیڑا لگتا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں پپیتے کی کاشت بڑھ گئی ہے۔ پیپتے کے باغات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی کاشتکاراسماعیل الحازمی نے کہا کہ پپیتے کی کاشت آسان ہے اور یہ تیزی سے پھل دینے لگتا ہے۔ قلمی پیپتے لگایا ہے، یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

جازان میں پپیتے کی کاشت کئی عشروں سے ہورہی ہے۔(فوٹو اخبار 24)

اسماعیل الحازمی نے کا کہنا ہے کہ جازان میں پپیتے کی کاشت کئی عشروں سے ہورہی ہے۔ وادیوں میں اس کے درخت تیزی سے تیار ہوجاتے ہیں۔
سعودی کاشتکار کا کہنا ہے کہ میرے باغ میں تین ہزار درخت ہیں جن سے روزانہ پپیتے کی 17 پیٹیاں اتاری جاتی ہیں۔ ایک پیٹی کا وزن 25 کلو گرام کے لگ بھگ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر درختوں کے مقابلے میں پپیتے کے درخت میں کم ہی کوئی کیڑا لگتا ہے۔ کبھی کبھار ہی سفید چیونٹی یا سفید کیڑے کا مرض انہیں لگتا ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے۔ 

شیئر: