Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے لیے ٹرانسپورٹ کا منصوبہ جاری

امسال 60 ہزار عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 1600 بس استعمال کی جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بسوں کی جنرل سینڈیکیٹ نے کہا ہے کہ ’حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہر بس میں صرف 20 عازمین کو سوار کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ کا عمل دو حصوں پر مبنی ہوگا‘۔
’بسوں کو منی میں رہائشی خیمے کے علاقے کی پہنچان دینے کے لیے سرخ، سبز، پیلا اور نیلا چار رنگ دیئے جائیں گے‘۔
’ٹراسپورٹ منصوبے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ملک بھر سے آنے والے عازمین کے لیے مکہ مکرمہ آمد پر چار مراکز مقرر کئے ہیں جن میں الزایدی، النواریہ، الشرائع اور النسیم شامل ہیں‘۔
’حرم مکی میں طواف قدوم کے لیے تین مراکز الشبیکہ، وقف ملک عبد العزیزاور اجیاد المصافی مقرر کیے گئے ہیں‘۔
’طواف قدوم کے لیے عازمین کو 200 بسوں کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم ہوگی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’شٹل بس سروس کے ذریعہ حرم مکی شریف کے تینوں مراکز سے منی لے جانے کی سہولت کے لئے طے کیا گیا ہے کہ 7 ذو الحجہ کو صبح 7 بجے سے ہر تین گھنٹے میں 6 ہزار عازمین کو لے جایا جائے گا‘۔
’ہر ایک مرکز سے حرم مکی شریف سے منی لے جانے کی شرح ہر گھنٹے میں دو ہزار عازمین کی ہوگی‘۔
’یہ سروس 8 ذو الحجہ کو صبح 9 بجے تک جاری رہے گی جبکہ نسیم مرکز سے پہلے دن منی لے جانے کی شرح 48 ہزار عازمین کی ہوگی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ شٹل سروس عازمین کو جمرات سٹیشن تک لے جائے گی، بعد ازاں انہیں اپنے مقرر کردہ خیموں تک لے جایا جائے گا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’منی سے عرفات لے جانے کی سہولت دو حصوں پر ہوگی، ہر بس میں 20 عازمین سوار ہوں گے‘۔

’رہائشی خیموں کی کیٹگری پر بسوں کے رنگوں کو الگ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’اسی طرح وقوف عرفہ کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 15 منٹ پر عازمین کو مزدلفہ دو حصوں میں لے جایا جائے گا‘۔
’یہ سروس رات 12 بجے تک فراہم رہے گی جہاں عازمین کو مزدلفہ میں رنگوں کی کیٹگری کے حساب سے پہنچایا جائے گا‘۔
’یہی صورتحال مزدلفہ سے منی واپسی کے لیے اختیار کی جائے گی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’10 ذو الحجہ کو طواف افاضہ کے لیے جمرات سٹیشن سے عازمین کو حرم کے مقرر کردہ سٹیشنوں تک لے جایا جائے گا اور اسی حساب سے انہیں واپس کیا جائے گا‘۔
’عازمین کی رخصتی کا آغاز 12 ذو الحجہ کو جمرات سٹیشن سے حرم کے قریب مقرر کردہ سٹیشنوں کو ہوگا جہاں وہ طواف وداع کے بعد انہی بسوں کے ذریعہ واپس اسی مرکز کی طرف لے جائے جائیں گے جہاں سے پہلی مرتبہ آمد کے وقت انہیں سوار کیا گیا تھا‘۔

شیئر: