عمان: 43ایشیائی غیر قانونی کارکن بیدخل
مسقط: عمانی حکومت نے ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والے 43ایشیائی کارکنوں کو بیدخل کردیا۔ مقامی اخبار عمان کے مطابق بیدخل کئے جانے والے غیر ملکی عمان میں غیر قانونی طریقہ سے آئے تھے۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ذریعہ ملک بدر کردیا گیا۔ عمان پولیس نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک میں دراندازی یا غیرقانونی قیام پر سزا ہوگی نیز قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے ساتھ تعاون کرنے والوں کا بھی مواخذہ ہوگا۔