شاہ سلمان مرکز کی ٹیم رضاکارانہ مہم کے لیے پاکستان پہنچ گئی
سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم دل کے امراض کے انسٹیٹیوٹس کے دورے بھی کرے گی (فوٹو: کے ایس ریلیف)
شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت (کے ایس ریلیف) کی میڈیکل ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے جہاں وہ اوپن ہارٹ سرجریز اور بچوں میں دل کے امراض کے حوالے سے خصوصی رضارکاانہ مہم کے آغاز سے قبل پاکستانی ڈاکٹروں سے ملاقات کرے گی۔
کے ایس ریلیف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستانی ڈاکٹروں کے ساتھ دل کے امراض اور ان کے علاج کے حوالے سے معلومات و خیالات کا تبادلہ کرے گی اور مختلف دل کے امراض کے اداروں کے دورے بھی کرے گی۔
یہ رضاکارانہ مہم سعودی عرب کی جانب سے ریلیف پراجیکٹس کے فریم ورک کا حصہ ہے جس کا اہتمام کے ایس ریلیف نے کیا ہے۔
اس رضاکارانہ مہم کا مقصد موجودہ بحرانی صورت حال میں پاکستان کے عوام کی تکالیف اور مشکلات کو کم کرنا ہے۔