سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت میں جمعرات کو موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ ’جمعرات کو مشرقی ریجن اور حدود شمالیہ میں بعض مقامات پر شدید گرمی کا امکان ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
کویت کے الجھرا شہر میں درجہ حرارت 52.1 سینٹی گریڈNode ID: 578681
-
مشرقی ریجن کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے زیادہNode ID: 579581
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’نجران، عسیر، جیزان، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
’تیز ہوائیں چلیں گی- مدینہ منورہ کے جنوبی بالائی مقامات تک تیز ہواؤں کا سلسلہ پھیل جائے گا‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ساحلی مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ موسم گرم ہوگا مملکت کے دیگر علاقے گرد آلود ہواؤں سے محفوظ ہوں گے‘۔
’دمام، رفحا اور حفر الباطن میں انتہائی درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ اور السودہ میں کم از کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ رہے گا‘۔
علاوۃ ازیں سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’جمعرات سے سعودی عرب کے سات علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہوگا‘۔
الحصینی کا کہنا ہے کہ ’الشرقیہ، ریاض، قصیم، مدینہ منورہ، حائل، الجوف اور حدود شمالیہ میں جمعرات سے تین تا 4 سینٹی گریڈ درجہ حرارت بڑھے گا‘۔