Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات اور مزدلفہ کی مساجد میں نئے قالین

32 ہزار مربع میٹر سے بڑے رقبے میں قالین بچھوایا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ اور مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام میں نیا قالین بچھوا دیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 32 ہزار مربع میٹر سے کہیں بڑے رقبے میں قالین بچھوایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو حج کا سب سے بڑا رکن میدان عرفات میں ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر سب سے زیادہ رش مسجد نمرہ میں رہتا ہے۔ یہاں سے امام و خطیب حج کا خطبہ دیتے ہیں جسے دنیا بھر میں دیکھا اور سنا جاتا ہے۔
حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو غروب آفتاب کے بعد مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کے لیے روانہ  ہوتے ہیں جہاں ان کے ڈیروں کا محور المشعر الحرام مسجد ہوتی ہے۔ یہاں وہ رات گزار کر صبح سویرے منی کا رخ کرتے ہیں۔ 
وزارت اسلامی امور نے حجاج کرام کے خیرمقدم کے طور پر دونوں اہم مساجد میں نیا قالین بچھوانے کا اہتمام کیا ہے۔

شیئر: