پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بالآخر تقریباً تین برس بعد مسلم لیگ ق کے رہنما رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹوئٹر پر اس خبر کے سکرین شاٹ کے ساتھ چوہدری مونس الٰہی کو مینشن کرتے ہوئے ’ویلکم مائی بردر‘ (خوش آمدید میرے بھائی) لکھا۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ق کے ایک وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ شامل ہیں جن کے پاس ہاؤسنگ کی وزارت ہے۔
مزید پڑھیں
-
عثمان بزدار کو کون ہٹانا چاہتا ہے؟Node ID: 433561
-
تحریک انصاف کا امتحان ابھی جاریNode ID: 454706
-
سینیٹ انتخابات: پنجاب سے تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخبNode ID: 544256
مونس الٰہی کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد دو ہوجائے گی۔
وہ جولائی 2018 کے عام انتخابات میں گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 69 سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
گذشتہ تین برس کے دوران ان کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے متعدد مرتبہ خبریں سامنے آئیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل نہیں کیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ق کے ایک وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کی تھی۔
ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے علاوہ مونس الٰہی بھی موجود تھے۔
حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزرا خارجہ شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور اسد عمر اس ملاقات میں شریک ہوئے۔
Welcome my brother @MoonisElahi6 pic.twitter.com/WuRoZ778Aa
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 13, 2021