وزارت اسلامی امور نے حج مقامات پر 90 ہزار سے زیادہ چھتریاں تقسیم کیں
وزارت اسلامی امور نے حج مقامات پر 90 ہزار سے زیادہ چھتریاں تقسیم کیں
جمعرات 22 جولائی 2021 5:15
وزارت اسلامی امور دو لاکھ چھتریاں تقسیم کرے گی- (فوٹو سبق)
وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے حج پروگرام جس کا سلوگن ’سائے اور بچاؤ 2‘ ہے، کے تحت اب تک 90 ہزار سے زیادہ چھتریاں حجاج کرام اور دیگر لوگوں میں تقسیم کرچکی ہے-
حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے- (فوٹو سبق)
ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ اس کے کارکنان اسی طرح حجاج کرام کی خدمت کرتے رہیں گے- شدید گرمی کے موسم، تپش اور لو سے بچانے کے لیے یہ چھتریاں تقسیم کی جارہی ہیں- اس حوالے سے وزارت اب تک 90 ہزار سے زیادہ چھتریاں تقسیم کرچکی ہے-
وزارت نے کہا کہ اس اقدام کے تحت شروع ہی سے مقدس مقامات، حجاج کرام کے استقبالیہ مراکز، سیکیورٹی اہلکاروں اور خدمات فراہم کرنے والوں میں یہ چھتریاں تقسیم کی جاچکی ہیں-
وزارت اپنے سلوگن کے تحت یہ پروگرام شروع کیے ہوئے ہے- (فوٹو سبق)
وزارت کا کہنا ہے کہ وہ 2 لاکھ چھتریاں اس حوالے سے تقسیم کرنے کا پروگرام رکھتی ہے اور یہ ہدف آئندہ دنوں میں حاصل کرلیا جائے گا-
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں سبز رنگ کی چھتریوں کی تقسیم کا پروگرام شروع کیا تھا- جس کا سلوگن ’سایہ اور بچاؤ‘ تھا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں