Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفجی کمشنری میں باہمی جھگڑے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی(فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل محمد الشھری کا کہنا ہے کہ خفجی کمشنری میں باہمی جھگڑے پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ 
 عکاظ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مشرقی ریجن کی خفجی کمشنری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ 
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔ فائرنگ کرنے والے سعودی شہری تھے جن کا پہلے سے کسی بات پراختلاف تھا۔ 
پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی عمریں 20 اور چالیس برس کے درمیان ہیں۔ ان کے خلاف نقص امن کا مقدمہ دائر کرلیا گیا۔ 

شیئر: