Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی رخصتی کے بعد مشاعر مقدسہ میں سینیٹائزنگ شروع

’منی، مزدلفہ اور عرفات میں صحت عامہ اور ماحولیاتی صفائی کے لیے مہم شروع کی گئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حجاج کرام کی رخصتی کے بعد مشاعر مقدسہ میں صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’منٰی، مزدلفہ اور عرفات میں صحت عامہ اور ماحولیاتی صفائی کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔‘
’مشاعر مقدسہ میں تمام خیموں، نالوں اور نکاسی آب کے ذرائع کے علاوہ سرکاری اداروں اور محکموں میں صفائی کے بعد جراثیم کش ادویہ سپرے کی جا رہی ہیں۔‘
’پورے منٰی کے علاوہ مزدلفہ اور میدان عرفات میں سپرے اور نکاسی آب کے ذرائع کی سینیٹائزنگ جاری ہے۔‘
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’مجموعی صفائی کے بعد نکاسی آب کے نالوں اور پائپوں میں صفائی کا کام ہوگا۔‘
’اسی طرح صاف پانی کے ذخائر اور سپلائی لائن کی بھی صفائی اور سینیٹائزنگ ہوگی۔‘

شیئر: