Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کی زیرملکیت کمپنی کی انڈین ہیلتھ ٹیک پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری

75 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے( فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف)  کی زیر ملکیت ایک کمپنی ایلم نے نے انڈیا میں قائم ہیلتھ ٹیک ہیلتھیفیمی سی سیریز فنڈز میں 75 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس کی سربراہی کھوسلا وینچرز اویر لیپفرگ انویسٹمنٹ نے کی ہے۔
عرب نیوز نے  لیومنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہیلتھ کواڈ اور یونی لیور وینچرز نے بھی موجودہ سرمایہ کاروں چیراٹے وینچرز، انوینٹس کیپیٹل اور سسٹما ایشیا کیپیٹل کے ساتھ  راؤنڈ میں حصہ لیا جس کی سٹارٹ اپ میں مجموعی سرمایہ کاری 100 ملین ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے نائب گورنر یزید الحمید نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ فنڈ کےاثاثوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 1.6 ٹریلین ریال  ہو گئی ہے اور ہمارا مقصد 2025 کے آخر تک اسے چار ٹریلین ریال  تک بڑھانا ہے۔
یزید الحمید نے کہا تھا کہ خودمختار انویسٹمنٹ فنڈ کا مقصد اپنی مقامی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے جو اس کی کل سرمایہ کاری کا 75 سے 80 فیصد ہے۔
سعودی خودمختار انویسٹمنٹ فنڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ اس نے 2018 کے بعد سے 35 سٹریٹجک کمپنیاں تشکیل دی ہیں۔
یہ کمپنیاں نجی شعبے کی نمو اور مملکت کی معیشت کی تنوع کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہیں اور انہوں نے نئے شعبے کا آغاز کر کے براہ راست اور بالواسطہ تین لاکھ 66 ہزار ملازمتیں مہیا کی ہیں۔
سعودی خودمختار انویسٹمنٹ فنڈ کا مقصد 2025 کے آخر تقریباً  18 لاکھ براہ راست اور بالواسطہ نوکریاں پیدا کرنا ہے۔
اس فنڈ میں 13 سٹریٹجک شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے جن میں خدمت کی افادیت، قابل تجدید توانائی، ہوا بازی اور دفاع، گاڑیاں، نقل و حمل اور رسد، معدنیات اور کان کنی، مالی خدمات،ہیلتھ کیئر، مواصلات، میڈیا اور ٹیکنالوجی، خوراک اور زراعت اور دیگر شامل ہیں۔

 

شیئر: